بہاولپور:جعلی پیسٹی سائیڈ ز کیخلاف آپریشن، متعدد کو جرمانے

بہاولپور:جعلی پیسٹی سائیڈ ز کیخلاف آپریشن، متعدد کو جرمانے

  

بہاولپور،نورپورنورنگا(ڈسٹرکٹ بیورو،نمائندہ پاکستان)غیر معیاری اورجعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیاگیا۔محکمہ پیسٹ وارننگ زراعت اینڈ کوالٹی کنٹرول بہاول پور ایسے زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف متحرک ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ بہاول پور اقبال شاہد قریشی, اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

وارننگ بہاول پور مقبول شاہ نے محمد شہزاد خان اور چوہدری اکرم کیہمراہ زرعی ادویات کی دکانوں پر اسٹاک رجسٹر, لائسنس, انوائس اور ڈیلر شپ چیک کیے۔چوک بھٹہ پرموجود وڑائچ زرعی سروس پر شوکت وڑائچ ایکسپائری زرعی ادویات بغیر ڈیلرشپ اور بغیر انوائس کیفروخت کر رہا تھا محکمہ پیسٹ وارننگ نے اس کے سٹور سے لاکھوں کی ایکسپائری زرعی ادویات کوقبضہ میں لیکر تھانہ صدراحمدپور شرقیہ کے حوالہ کرکے وڑائچ زرعی سروس کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردیا۔دریں اثناء انہوں نے صحافیوں کوبتایاکہ جعلی اورزائدالمعیاد زرعی ادویات فروخت کرنیوالے کاشتکاروں کے دشمن ہیں ایسے افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -