جنوبی پنجاب،میپکوصارفین سے تین کھرب 63ارب روپے وصول
ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے مالی سال 2021-22 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق میپکو نے مالی سال کے دوران(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
جنوبی پنجاب میں بجلی صارفین سے بلنگ کی مد میں 3کھرب63ارب روپے وصول کئے جس سے پروگریسو ریکوری کی شرح 99 اعشاریہ73فیصد رہی ہے۔ پرائیویٹ صارفین سے3کھرب42ارب روپے وصولیوں کے ساتھ شرح99.91فیصد اور سرکاری اداروں سے21 ارب75 کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 96.82فیصد رہی۔ جولائی 2021 تاجون2022 کے دوران گھریلو صارفین سے ایک کھرب65ارب 37کروڑروپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح 99.90 فیصد، کمرشل صارفین سے37ارب88کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح100فیصد، جنرل سروس کنکشنوں کے حامل صارفین سے 2 ارب19کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 100فیصد، صنعتی صارفین سے 87ارب روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 100فیصد، زرعی ٹیوب ویل صارفین سے48 ارب84 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.62فیصد اور دیگر کیٹگریز کے صارفین سے 67کروڑ94لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح102.14فیصد رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں 3 لاکھ84ہزار812نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں ان کنکشنوں کی تنصیب کے بعد میپکوکے صارفین کی کل تعداد76لاکھ 14ہزار952ہوگئی ہے جس میں 67لاکھ88ہزار616گھریلو، 6لاکھ18ہزار271 کمرشل، 60ہزار717 صنعتی، 463 بلک سپلائی، ایک لاکھ سے2 ہزار709زرعی ٹیوب ویل، 42ہزار308بلک سپلائی اور ایک ہزار868دیگر کیٹگریز کے صارفین شامل ہیں۔صارفین کی تعداد اور بجلی کے تقسیمی نظام کے لحاظ سے میپکو ملک کی نمبر ون بجلی کمپنی بن گئی ہے۔میپکو نے مالی سال میں پروگریسولائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ2فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کے 4 کروڑ67لاکھ یونٹس بچاکر 89کروڑ روپے کا فائدہ پہنچاہے۔ مالی سال کے دوران 3لاکھ67ہزار710بجلی چوروں کو مجموعی طورپر3ارب روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے 2 ارب29کروڑروپے سے زائد رقم وصول کی گئی جبکہ مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی 25ہزار723درخواستو ں میں سے7 ہزار872بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔جون2021 کے اختتام تک میپکو ریجن میں بجلی فراہم کرنے والے 11KVفیڈرز کی تعداد1695ہوگئی ہے۔مالی سال 2021-22 کے دوران3 لاکھ38ہزارخراب اورجلنے والے میٹرز تبدیل کئے گئے ان میں 3 لاکھ16ہزار328سنگل فیز میٹرز اور 21ہزار677 تھری فیز میٹرز شامل ہیں۔میپکو ریجن میں بجلی فراہم کرنے والے گرڈاسٹیشنوں کی تعداد 141ہے۔جنوبی پنجاب میں ہائی ٹینشن (HT)لائنوں کی کل لمبائی 80ہزار961کلومیٹر اور لوٹینشن (LT) لائنوں کی کل لمبائی 50ہزار451کلومیٹر ہوگئی ہے جبکہ مالی سال کے دوران مختلف استعدادکار کے6ہزار125ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سسٹم میں شامل کئے گئے ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز 2 لاکھ 23ہزار922ہو گئی ہے۔