ڈیرہ،رودکوہیوں سے بچاؤ کیلئے ڈرین ون کی بھل صفائی،پانی کی گنجائش بڑھانے کافیصلہ،انتظامیہ سرگرم

ڈیرہ،رودکوہیوں سے بچاؤ کیلئے ڈرین ون کی بھل صفائی،پانی کی گنجائش بڑھانے ...

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازیخان کی رود کوہیوں سے بچاؤ کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے انڈس ہائی وے (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

کے ساتھ گزرنے والی ڈرین ون کی بھل صفائی اور پانی کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر عثمان انور نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ہمراہ رات گئے ڈرین ون کا معائنہ کیامحکمہ انہار کے افسران نے بریفنگ دی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے افسران کے ہمراہ چھابری،یارو،کوٹ مبارک سیمنٹ فیکٹری موڑ سے درخواست جمال سے آگے تک جانے والی مانکا ڈرین کا تفصیل سے معائنہ کیا۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ مستقبل میں رود کوہیوں کی تباہ کاریوں کو روکنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے سیلابی پانی کے محفوظ انخلاء کیلئے مانکا ڈرین کی صفائی اور بھل نکالنے فیصلہ کیاگیا ہے جس کے لئے انہار اور دیگر محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے بھل صفائی اور گہرا کرنے سے سیلابی ریلہ کو دریا تک محفوظ راستہ مل سکے گا اور اس اقدام سے سیلابی ریلہ سے آبادی اور بین الصوبائی شاہراہ،فصلات اور آبادی کو نقصان سے بچانے میں مدد ملے گی افسران نے متاثرہ علاقوں میں بند پل،کازوے اور کلورٹس کا بھی معائنہ کیاکمشنر عثمان انور نے کہا کہ آبادی اور فصلوں اور بین الصوبائی شاہراہ کو آئندہ رود کوہیوں کے سیلاب سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے بڑے ڈیمز کی تعمیر کیلئے بھی سفارشات بھیجیں گے ہر سال لاکھوں پانی تباہی کرتے ہوئے دریا برد ہو جاتا ہے رود کوہیوں کا پانی ذخیرہ کرکے علاقہ میں زرعی انقلاب کی برپا کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -