بارشیں،ڈائریاکاحملہ،بڑوں کے بعدبچے بھی متاثر،ہسپتالوں میں رش

  بارشیں،ڈائریاکاحملہ،بڑوں کے بعدبچے بھی متاثر،ہسپتالوں میں رش

  

رحیم یارخان،صادق آباد(بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر)مون سون بارشوں کی وجہ سے بڑوں کے ساتھ بچے بھی ڈائریا سے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 متاثر ہونے لگے،شہری اور دیہی علاقوں میں بچوں میں ڈائریا بڑھنے لگا، ہسپتال میں ڈائریاسے متاثر بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے روزانہ 50سے زائد بچے ڈائریا کے مرض میں مبتلالائے جارہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار ایم ڈی عیسی ہسپتال ومعروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد اقبال نے عیسی ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ڈی ہائیڈ ریشن والے بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی صفائی کاخاص خیال رکھیں پانی استعمال زیادہ کروائیں اور پانی کو لازمی ابال کر استعمال کریں ڈائیریاکی علامات میں قے دست شامل ہیں ایسی علامات پر بچوں کو فوری چیک کروائیں۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -