محرم الحرام،صوبہ بھر میں فول پروف سکیو رٹی کا حکم،ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

  محرم الحرام،صوبہ بھر میں فول پروف سکیو رٹی کا حکم،ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خانیوال(نمائندہ پاکستان)حکومت کی جانب سے خانیوا ل سمیت صوبہ بھر میں یکم محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی اور اس سلسلہ میں پولیس ملازمین کی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
 چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں او رتمام پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے 9اور10محرم الحرام کو حساس ترین اضلاع میں موبائل فون صبح7بجے سے رات 10بجے تک بند رہیں گے اسی طرح ڈبل سواری کی پابندی بھی ہوگی اس سلسلہ میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں علاوہ ازیں محرم الحرام کے سلسلہ میں وفافی محکموں کے ملازمین 4جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین کو 3چھٹیاں ہونگی۔