مہنگائی میں اضافہ،امپورٹڈ سرکار فلاپ،جہانزیب کھچی

مہنگائی میں اضافہ،امپورٹڈ سرکار فلاپ،جہانزیب کھچی

  

میلسی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور میلسی سے رکن صوبائی اسمبلی محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ غیرآئینی دور ختم ہونے کے بعد مینڈیٹ رکھنے والی مخلوط حکومت کا جمہوری دور آیا ہے کپتان کی مشاورت کے بعد وزیر اعلی پنجاب چوہدری پر ویز الہی نے سیلابی علاقوں میں سر گرمیاں بڑھا دی ہیں اور صوبے  کے متاثرہ (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

علاقوں  میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے۔لیے حکومت پنجا ب کی طرف سے8/8لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے جس سے کم ازکم متاثرہ خاندان کے نان ونمک کا انتظام ممکن ہے یہ ایک آفت ہے جس کے لیے مسلمانوں کو اپنے گناہوں پر مغفرت کر نی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں ورکرز سے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت   اپنے قریبی علاقوں میں مدد کا جذبہ پیدا کرنا ہو گا تاکہ اخوت کا جذبہ تسکین پائے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب کی آفت آئی ہوئی ہے۔بلوچستان جنوبی پنجاب سمیت متاثرہ کئی علاقوں میں اموات پر دکھ  ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل۔ہونے کا پول کھل گیا ہے مہنگائی40فیصد تک  پہنچتی دکھائی دے رہی ہے مگر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس پر قابو پانے میں اپنی ناکامی کا اعتراف پہلی ہی کر لیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -