مفتاح تسلیم کریں آپ ناکام ہوچکے  حکومت چھوڑ دیں، شوکت ترین

  مفتاح تسلیم کریں آپ ناکام ہوچکے  حکومت چھوڑ دیں، شوکت ترین

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح میاں ابھی جولائی ختم نہیں ہوا، آپ نے پہلے ہی درآمدات کم کرنے کا اعلان کردیا، اگر یہ آپ کی کامیابی ہے تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا،38فیصد مہنگائی کے باجود آئی ایم ایف آپ کو ڈومور کہہ رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شوکت ترین نے لکھا کہ اگر 5ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا، پاکستانی کرنسی گراوٹ کا شکار ہے، بینک ایل سیز نہیں کھول رہے، تسلیم کریں آپ ناکام ہوچکے، اب حکومت چھوڑ دیں۔

 شوکت ترین

مزید :

صفحہ اول -