ڈاکٹر فاروق ستار کابلوچستان میں  قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار دکھ 

ڈاکٹر فاروق ستار کابلوچستان میں  قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار دکھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم)پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے بلوچستان کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں سیلاب سے پیدا ہونے ہونے والی صورتحال اور اس نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔اتوارکو جاری بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے  کہاکہ سیلابی صورتحال سے لوگوں کی ضروریات زندگی کی قیمتی اشیا سمیت مال مویشی اور کئی فصلوں کو نقصان پہنچا جس پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ آئندہ اس طرح کی صورتحال سے بچا جاسکے۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ حکومت وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دے کر عوام کے لئے ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم او آر سی کا ایک ایک کارکن بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہے۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ اللہ پاک بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین پر اپنا رحم فرماکر لوگوں کی مشکلات کو آسان فرمائے۔

مزید :

صفحہ اول -