سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے، صوبائی وزیر

  سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے، صوبائی وزیر

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کی خبروں کی تردید کردی ہے۔اس ضمن میں صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہاکہ تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق یکم اگست سے معمول کے مطابق کھلیں گے، چھٹیوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کرنے کے لیے وضاحتی بیان جاری کیا۔سردار شاہ نے کہا کہ تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق یکم اگست سے کھلیں گے، تعطیلات میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ موسم گرما کی تعطیلات 31جولائی اتوار کو ختم ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی پڑھای کا پہلے ہی نقصان ہو چکا ہے مزید براشت نہیں کر سکتے، سوشل میڈیا پرمحکمہ تعلیم کے نام سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -