کورونا کا پھیلا ؤ جاری، مزید ایک مریض جاں بحق، مجالس، جلوسوں میں ماسک پہننے کی ہدایت

کورونا کا پھیلا ؤ جاری، مزید ایک مریض جاں بحق، مجالس، جلوسوں میں ماسک پہننے ...

  

            اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وباء نے مزید ایک مریض کی جان لے لی،ملک میں کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے جبکہ قومی ادارہ صحت نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔661 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج 171 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت نے محرم الحرام سے متعلق ہدایات جاری کردیں ہیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا خود کو محفوظ رکھنے کا ایک واحد طریقہ ہے لہٰذا ماسک پہنیں، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین لگوائیں۔

کورونا کا پھیلاؤ  

مزید :

صفحہ اول -