محرم الحرام، ڈبلیو ایس ایس پی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں 

محرم الحرام، ڈبلیو ایس ایس پی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران دن رات صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لئے پلان وضع کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران صفائی اور دیگر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ پلان کے مطابق زون بی کی سات یونین کونسلوں میں 270 اہلکار دو شفٹوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں 165 سنیٹری ورکرز، 104 ہیلپرز، فلرز اور کٹھہ قلی شامل ہیں۔ پہلی شفٹ میں 22 منی ڈمپرز اور سات کمپیکٹرز جبکہ دوسری شفٹ میں 7 منی ڈمپرز اور 7 سوزوکیوں کے ذریعے صفائی آپریشن کیا جارہا ہے، محرم کے جلوسوں کے راستوں میں چونا ڈالا جارہا ہے جبکہ چھڑکاؤ کے لئے 6 واٹر باؤزر استعمال کئے جارہے ہیں۔زون اے کی ایک یونین کونسل میں 20 اہلکار محرم الحرام کے دوران خصوصی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جن میں 12 سنیٹری ورکرز، 8 فلرز اور کٹھہ قلی شامل ہیں۔ 4 منی ڈمپرز، دو واٹر باؤزر اور دو واٹر ٹینکروں کے ذریعے آپریشن چلایا جارہا ہے۔مجموعی طور تقریباً 300 اہلکار عاشورہ محرم کے دوران خصوصی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، علاوہ ازیں اضافی ٹیمیں سٹینڈ بائے رہیں گی، ضرورت کی بنیاد پر سپرے بھی کیا جارہا ہے۔معمول کی خدمات کی فراہمی سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -