نواز شریف کا معاشی ٹیم پر ناراضی کا اظہار، پی ڈی ایم کااجلاس کل طلب

  نواز شریف کا معاشی ٹیم پر ناراضی کا اظہار، پی ڈی ایم کااجلاس کل طلب

  

        اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا 2 روزہ سربراہی اجلاس (کل) منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت پر انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید ناراضی  کا اظہار کیا تھا۔نواز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقائق سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔

پی ڈی ایم

مزید :

صفحہ اول -