اقتصادی رابطہ کمیٹی، پی ایس او کیلئے 30ارب کی ضمنی گرانٹ منظور، پٹرولیم قیمتوں کے تعین کیلئے ڈالر کے اوسط ریٹ کا فارمولا اختیار کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈالرکے اوسط ریٹ کا فارمولا اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کی تجویزکی منظوری دیدی، ای سی سی نے ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے دیگر آپشنز پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ ای سی سی نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں۔اجلاس میں ای سی سی نے پی ایس او کے واجبات کے اجراء کی منظوری دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ تیل اور گیس کی سپلائی چین کے تسلسل اور پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کیا۔ای سی سی نے پی ایس او کیلئے 30 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی، پاور ڈویژن یکم اگست کو 20 ارب اور 14 اگست تک 12.8 ارب روپے ادا کریگا۔ای سی سی نے ایف بی آر سے ایک ہفتے میں 30 ارب روپے کے ٹیکس وصولی کی تجاویز بھی طلب کرلیں۔
ای سی سی