وانا، تین دن سے جاز نیٹ ورک کی سروسز بند، طلباء و تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا

وانا، تین دن سے جاز نیٹ ورک کی سروسز بند، طلباء و تاجر برادری کو مشکلات کا ...

  

        وانا(این این آئی)قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں تین دنوں سے جاز نیٹ ورک کی سگنل بند، طلباء، تاجر برادری اور عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ۔ طلباء تاجر برادری اور عام لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطے منقطع ہوگئے ہیں جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے جاز نیٹ ورک کمپنی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک انجینئر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ کچھ روز قبل نامعلوم افراد نے وانا سے دور پہاڑی علاقہ کوچ مینہ میں واقع جاز ٹاور پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے اسکو شدید نقصان پہنچا ہے، دوبارہ انکو چالو کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ قوی امکان یہ ہے کہ جاز کمپنی نیٹ ورک کو بحال کرنے کیلئے جنڈولہ سے وانا کو لنک کرینگے، تب یہ نیٹ ورک بحال ہوگا، جس میں 10 سے 15 دن کا وقت لگ جائے گی۔

جاز نیٹ ورک

مزید :

صفحہ آخر -