رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بے ریور کالج، کینیڈا کے درمیان ایم او یو پر دستخط

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بے ریور کالج، کینیڈا کے درمیان ایم او یو پر ...

  

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بے ریور کالج، کیلگری کینیڈا کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ تقریب گلبرگ گرینز کیمپس میں منعقد ہوئی جو کہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا پہلا خواتین کیمپس ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کینیڈین ہائی کمیشن پاکستان کے کونسلر اور سینئر ٹریڈ کمشنر مسٹر مائیکل لازاروک تھے۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور ڈاکٹر ارشد محمود، صدر بے ریور کالج، کیلگری کینیڈا نے اداروں کی جانب سے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔ اس ایم او یو سے دونوں ممالک اور ان کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات اور عزم کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا سکتا ہے اور طلباء کو سیکھنے کے روایتی طریقوں سے باہر آنے اور مہمان نوازی کی صنعت کے نئے طریقوں کو سیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان نے شرکاء کو رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور IIMCT کے اولین مقصدسے آگاہ کیا۔انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیمی قیادت کو جڑواں شہروں میں ہاسپیٹیلٹی اور کلنری آرٹ جیسے منفرد شعبے کو متعارف کرانے پر مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔مزید برآں، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر نے ایم او یو پر دستخط کرنے پر بے ریور کالج، کیلگری کینیڈا کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود کا شکریہ ادا کیا اورمسٹر مائیکل لازاروک کو تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرنے پر یادگاری تحفہ پیش کیا۔

ایم او یو

مزید :

صفحہ آخر -