بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ، اموات کی تعداد 136 ہوگئی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے اموات کی مجموعی تعداد 136 ہو گئی جبکہ سینکڑوں مکانات ، پل اور شاہرات پانی کی نذر ہو گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری کی گئی ہے ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق مختلف حادثات میں 136 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 33 خواتین ، 47 بچے اور 56 مرد شامل ہیں جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13 ہزار 535 مکانات متاثر ہوئے ، 3 ہزار 406 مکمل تباہ ہو گئے ، 16 پلوں اور 640 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پانی میں بہہ کر 23 ہزار 13 مویشی ہلاک ہوئے ، 8 ڈیم اور متعدد بند متاثر ہوئے ، ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فاصلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔