اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کورونا کا شکار ، گھر پر قرنطینہ کرلیا

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کورونا کا شکار ، گھر پر قرنطینہ کرلیا
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کورونا کا شکار ، گھر پر قرنطینہ کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کورونا کا شکار ہو گئے ، حلیم عادل نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی اطلاع ملی ،  پی ٹی آئی کے رہنما نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر میں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے ۔

خیال رہے کہ 27 جولائی کو محکمہ اینٹی کرپشن جامشورو نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا تھا ۔ حلیم عادل شیخ محکمہ اینٹی کرپشن جامشورو میں پیشی کیلئے آئے تھے ،  انہیں  ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان میمن کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں   صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے  حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم  دیا تھا ،   حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ 

ادھر اینٹی کرپشن حکام کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن جامشورو تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، انہوں نے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -