نواز شریف سے ملنے نوعمر فین خیبرپختونخوا سے لندن پہنچ گیا

نواز شریف سے ملنے نوعمر فین خیبرپختونخوا سے لندن پہنچ گیا
نواز شریف سے ملنے نوعمر فین خیبرپختونخوا سے لندن پہنچ گیا
سورس: Twitter/@RashidNasrulah

  

برطانیہ (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف سے ملنے اُن کا نوعمر جبرا فین خیبرپختونخوا سے لندن پہنچ گیا۔

 مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کے حمایتی اور لیگی کارکن نے ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں میاں محمد نواز شریف کو کے پی سے آنے والے اپنے نوعمر فین سے خوشگوار ماحول میں ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  راشد نصراللّٰہ نامی اس صارف کا اپنی پوسٹ میں لکھنا ہےکہ ’نہم جماعت کا طالبعلم اپنے والدین کے ہمراہ خیبرپختونخوا سے لندن یہ دلی خواہش لے کر آیا کہ شاید اس کی ملاقات اس شخصیت سے ہو جائے جس نے پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا‘۔

واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف علاج کی غرض سے عرصہ دراز سے بیرون ملک لندن میں مقیم ہیں۔

نویں کلاس کے طالبِ علم کا کے پی کے سے لندن نواز شریف سے ملنے جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ نواز شریف ملک سے باہر رہ کر بھی پاکستانیوں کے دلوں میں تاحال گھر کیے ہوئے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -