چینی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ،پاک فوج کے اعلیٰ افسران ، چینی سفارتخانے کے حکام کی شرکت 

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ،پاک فوج کے اعلیٰ ...
چینی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ،پاک فوج کے اعلیٰ افسران ، چینی سفارتخانے کے حکام کی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی پیپلز لیبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی  جس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور  چینی سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی ۔

نجی ٹی وی  دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں   نونگ رونگ اور چینی سفارتخانے کےدیگر حکام بھی شریک تھے،آرمی چیف نے  پیپلزلبریشن آرمی کےیوم تاسیس پرمبارکباد  دی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےدفاع،سلامتی،قومی تعمیرمیں پی ایل اے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ  دونوں ممالک، افواج  اورعوام میں منفرد نوعیت کے گہرے تعلقات ہیں،  پاک چین تعلقات منفرد اور خصوصی اہمیت کےحامل ہیں، پیپلزلبریشن آرمی اورپاک آرمی ایک دوسرےکےبھائی ہیں، ہمارےتعلقات اجتماعی مفادات کےتحفظ میں کرداراداکرتےہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ  پاک چین فوجی تعاون کے فروغ کے لیے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ،  پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے،  یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -