بیٹے کی جے یو آئی میں شمولیت پر پی پی رہنما عہدے سے مستعفی

بیٹے کی جے یو آئی میں شمولیت پر پی پی رہنما عہدے سے مستعفی
بیٹے کی جے یو آئی میں شمولیت پر پی پی رہنما عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بیٹے کے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پی پی پی رہنما شیر اعظم وزیر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر شپ اور  ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

روزنامہ"جنگ" کے مطابق شیر اعظم وزیر کا کہنا ہے کہ بیٹے فخر عالم کی جے یو آئی میں شمولیت کے بعد دونوں عہدوں سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھا، حصہ ہوں اور حصہ رہوں گا۔ اگر پارٹی نے استعفیٰ منظور نہیں کیا تو ذمہ داریاں نبھانے پر سوچوں گا۔

شیر اعظم وزیر کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا جس کا مشکور ہوں۔