سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی کے بعد اسلحہ لائسنس بھی حاصل کر لیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بارے میں اطلاعات ہیں انہوں نے اپنے گاڑیوں کی فہرست میں ایک اور بلٹ پروف گاڑی کا اضافہ کر لیاہے جو کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ ممبئی پولیس نے اداکار کو اسلحہ لائسنس بھی جاری کر دیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں اسلحہ لائسنس جاری کر دیا گیاہے ۔ سلمان خان کو لائسنس جاری کرنے کیلئے تمام قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے ۔
دوسری جانب یہ بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ سلمان خان نے اپنے لیے نئی بلٹ پروف گاڑی تو نہیں خریدی لیکن پرانی گاڑی بھی ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کافی ہے ۔