شہبازگل کے بھارتی کمپنی سے پیسے لینے  کے الزام پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل آگیا

شہبازگل کے بھارتی کمپنی سے پیسے لینے  کے الزام پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل ...
شہبازگل کے بھارتی کمپنی سے پیسے لینے  کے الزام پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل آگیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کے الزام کا جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے بے ہودہ الزامات میں صداقت ہے تو یہ میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ 4 سال حکومت میں رہی ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف 2 جھوٹے مقدمات بنائے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دائر کرنی چاہیے۔یادرہے کہ شہبازگل نے بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی کے نام پر رشوت لینے   کا الزام لگایا تھا جس پر عباسی کا ردعمل آیا ہے ۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -