ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کر دی گئی 

ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کر دی گئی 
ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کر دی گئی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت اگست کیلئے  218 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق ماہ اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت  فی کلو  218 روپے مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل  221 روپے  تھی ۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل  کرتے ہوئے  پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے  کی کمی  کی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8روپے 95 پیسے فی لٹر بڑھائی۔ 

مزید :

اہم خبریں -بزنس -