چودھری  شجاعت اس لئے خاموش رہے کہ اکٹھے مل کر چلا جا سکے ، اب وہ جلد نیوز کانفرنس کرینگے ، چودھری شافع  حسین 

چودھری  شجاعت اس لئے خاموش رہے کہ اکٹھے مل کر چلا جا سکے ، اب وہ جلد نیوز ...
چودھری  شجاعت اس لئے خاموش رہے کہ اکٹھے مل کر چلا جا سکے ، اب وہ جلد نیوز کانفرنس کرینگے ، چودھری شافع  حسین 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع نے  کہا کہ اب تک چودھری شجاعت حسین اس لئے  خاموش رہے کہ سب اکٹھے مل کر چل سکیں ، مگر اب چودھری شجاعت جلد نیوز کانفرنس کرینگے اور  سوالات کا جواب دیں گے ۔

نجی ٹی وی "سماء نیوز"  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین دماغی طور پر بھی تندرست ہیں  وہ جلد ہی سارے سوالات کا جواب دینگے ،  وہ اس وقت بھی مسلم لیگ (ق) کے آئینی طور پر صدر ہیں  ، پنجاب کے جنرل سیکرٹری  نے دو چند روز قبل پریس کانفرنس کی  کہ وہ اب پارٹی کے صدر جبکہ طارق بشیر چیمہ  جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر  فائز نہیں ،  یہ غلط بات ہے۔ 

چودھری شافع نے کہا کہ پنجاب کا سیکرٹری جنرل پارٹی اجلاس بلا ہی نہیں سکتا ،  ہم اس پر ایکشن لیں گے ،   کافی مہینوں سے ہم چپ تھے کہ اکٹھے چل سکیں ، میں نے ماضی میں انتخابی مہمات چلائیں ہیں  اور آئندہ انتخابات لڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -