سندھ میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نےایمرجنسی نافذ کر دی، ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

 سندھ میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نےایمرجنسی نافذ کر دی، ...
 سندھ میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نےایمرجنسی نافذ کر دی، ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں شدید بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ، میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ میں بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ،  محکمہ صحت نے  تمام اضلاع میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرنےکی ہدایت دی ،  محکمہ صحت کی جانب  سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرنےکی ہدایت کی گئی جبکہ  ہرضلع میں ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔

خیال رہے کہ  بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے اموات کی مجموعی تعداد 136  ہو گئی جبکہ سینکڑوں  مکانات ، پل اور شاہرات پانی کی نذر ہو گئے ۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق  مختلف  حادثات میں 136 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں  جن میں  33 خواتین  ، 47 بچے اور 56 مرد شامل ہیں جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ 

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے  13 ہزار 535  مکانات متاثر ہوئے ،  3 ہزار 406 مکمل تباہ ہو گئے ، 16 پلوں اور 640 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پانی میں بہہ کر  23 ہزار 13 مویشی ہلاک ہوئے ، 8 ڈیم اور متعدد بند متاثر ہوئے ،  ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فاصلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -