اسلام آباد، راول ڈیم کے سپل ویز  دوسری بار کھول دیے گئے 

اسلام آباد، راول ڈیم کے سپل ویز  دوسری بار کھول دیے گئے 
اسلام آباد، راول ڈیم کے سپل ویز  دوسری بار کھول دیے گئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد کے راول ڈیم کے سپل ویز کچھ ہی روز میں  دوسری بار کھول دیے گئے ۔ 

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح  1751.85 فٹ تک پہنچنے کے بعد پانی کے اخراج کیلئے سپل ویز کھولے گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ راول ڈیم کے سپل ویز چند روز میں دوسری بار کھولے گئے ہیں ۔

ادھر تربیلہ ڈیم کے سپل ویز بھی کھول دیے گئے ہیں جبکہ صوابی کے مقام پر  دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔

تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ  97 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج  دو لاکھ  35 ہزار کیوسک ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -