پاکستان مشکلات سے نکل گیا  ،  ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، وزیر خزانہ کا عالمی جریدے" بلوم برگ" کو انٹرویو

پاکستان مشکلات سے نکل گیا  ،  ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، وزیر خزانہ کا عالمی ...
پاکستان مشکلات سے نکل گیا  ،  ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، وزیر خزانہ کا عالمی جریدے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا   ہے اور اب    ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق  وزیر خزانہ نے عالمی جریدے" بلوم برگ" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے  سخت اقدامات سے درآمدات میں کمی آئی،  پاکستان بیرونی ادائیگیاں وقت پرکرے گا،  جولائی میں درآمدات 35 فیصد کم ہوئیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ  درآمدات میں کمی سےجاری کھاتوں کےخسارےمیں کمی آئےگی،  آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -بزنس -