جنوبی کوریا میں اپنی محبوبہ کو مارنے کے جرم میں ایک شخص کو دس ماہ قید کی سزا مل گئی
سیول (رضا شاہ) 41 سالہ شخص کو اپنی گرل فرینڈ کو قید کرنے اور موبائل فون نہ دکھانے پر اس پر حملہ کرنے کے جرم میں 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کی جیجو ڈسٹرکٹ کورٹ نے مجرم کو جس کی شناخت چھپائی گئی ہے، متاثرہ خاتون کو زبردستی ایک شراب خانے میں گھسیٹنے اور زبردستی اپنی حراست میں لینے کا مجرم قرار دیا ہے۔ عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ 3 گھنٹے 50 منٹ تک جاری رہا۔ متاثرہ خاتون نے اپنی جان بچانے کیلئے کچن کے چاقو سے خود کو زخمی کرنے کی دھمکی بھی دی لیکن مجرم باز نا آیا۔ عدالت نے فیصلے میں بتایا ہے کہ مجرم ماضی میں بھی حملہ، جنسی جرائم اور چوری کے متعدد جرائم میں جیل کی سزائیں کاٹ چکا ہے۔