چیف الیکشن کمشنر نے ای وی ایم کی بھر پور مخالفت کی، عمران خان کا پی ٹی آئی نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب

چیف الیکشن کمشنر نے ای وی ایم کی بھر پور مخالفت کی، عمران خان کا پی ٹی آئی ...
 چیف الیکشن کمشنر نے ای وی ایم کی بھر پور مخالفت کی، عمران خان کا پی ٹی آئی نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا ، ہم نے آئین کو بہتر کیا ہے  ، چیف الیکشن کمشنرنے ای وی ایم کی بھرپورمخالفت کی۔

عمران خان نے تحریک انصاف کے نیشنل کونسل  اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   جس عمل سے ہم گزرے ہیں کوئی پارٹی نہیں گزری، جو وفاقی پارٹیاں تھیں وہ سکڑگئی ہیں، پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی جماعت بن کررہ گئی ہے، پارٹی الیکشن فری اینڈ فیئرہونا چاہیے، الیکشن سسٹم ٹھیک نہیں ہوگاتوپارٹی میں تقسیم شروع ہوجاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  1997کے الیکشن کے علاوہ ہرالیکشن میں دھاندلی کاالزام لگا، چیف الیکشن کمشنرنے ای وی ایم کی بھرپورمخالفت کی، ان دونوں پارٹیوں کاالیکشن میں دھاندلی کا ایک سسٹم ہے، ہماری کوشش تھی ضمنی الیکشن میں دھاندلی کوروکنا ہے، 2ہفتے پہلے ہم نےمیٹنگ کی ان کی دھاندلی کوکیسےروکناہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -