چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔'روز نامہ جنگ،آن لائن کے مطابق ہنگامی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کے حکام نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تیاری سے متعلق حتمی بریفنگ دی۔

 چیف الیکشن کمشنر نے دوران اجلاس متعلقہ حکام کو کیس کے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر رینجرز اہلکار الیکشن کمیشن پر تعینات کیے جائیں۔

مزید :

قومی -