بھارت نے تین چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا

بھارت نے تین چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا
بھارت نے تین چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں تین چینی شہریوں کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق چینی شہریوں کو اترپردیش سپیشل ٹاسک فورس نے حراست میں لیا ہے۔ تینوں شہریوں کے نام شین جن فینگ، لیو پینگ فی اور ژینگ شی چاؤ بتائے گئے ہیں۔ 

بھارتی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں لوگ چین کے شہروں گانزاؤ، یوآن اور شنگھائی کے رہائشی ہیں۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے جعلی بینک اکاؤنٹس کھلوائے اوران کے ذریعے غیرقانونی ٹرانزیکشنز کیں۔سپیشل ٹاسک فورس اس کیس میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں بھارت کے شہر نوائیڈا میں بھی دو چینی شہریوں کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -