بھارتی اداکارسارتھ چندرن نے خودکشی کر لی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار سارتھ چندرن نے 37سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سارتھ نے 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’انگمالے ڈائریز‘ سمیت متعدد فلموں میں کام کر رکھا تھا۔ وہ ریاست کیرالہ کے شہر کاکڑ میں رہائش پذیر تھے جہاں 29جولائی کو ان کے گھر سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق سارتھ کی لاش کے قریب سے ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں سارتھ نے لکھ رکھا تھا کہ اس کی موت کا ذمہ دار وہ خود ہے، کوئی اور نہیں۔اس تحریر میں سارتھ نے یہ بھی لکھا کہ وہ کافی عرصے سے ڈپریشن کے عارضے سے نبردآزما تھا اور یہی ڈپریشن اس کی موت کی ذمہ دار ہے۔