کرنٹ لگنے سے ’کنوریاترا‘ پر جانیوالے 10یاتری جان کی بازی ہارگئے

کرنٹ لگنے سے ’کنوریاترا‘ پر جانیوالے 10یاتری جان کی بازی ہارگئے
کرنٹ لگنے سے ’کنوریاترا‘ پر جانیوالے 10یاتری جان کی بازی ہارگئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پک اپ ٹرک میں کرنٹ آنے سے کنور یاترا پر جانے والے 10یاتری ہلاک اور 19زخمی ہو گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شہر کوچ بہار میں پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کوچن گربندھا بی پی ایچ سی منتقل کیا گیا تھا جہاں سے 16زخمیوں کو علاج کے لیے جل پائی گوری ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ 

میڈیکل آفیسر کے مطابق جب ان لوگوں کو ہسپتال لایا گیا، تب تک 10لوگوں کی موت واقع ہو چکی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ممکنہ طور پر ڈی جے سسٹم کے جنریٹر کی تار ٹرک کی باڈی سے چھو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ یہ آدھی رات کا وقت تھا جب یہ لوگ ڈی جے سسٹم پر بھجن چلاتے اپنی منزل کی طرف جا رہے تھے۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -