سوزوکی نے اپنی ہائبرڈ ویگن آر سٹنگرے کی جھلک دکھادی

سوزوکی نے اپنی ہائبرڈ ویگن آر سٹنگرے کی جھلک دکھادی
سوزوکی نے اپنی ہائبرڈ ویگن آر سٹنگرے کی جھلک دکھادی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ’پاکستان آٹو شو2022ء‘ میں ہائبرڈ ویگن آر سٹنگرے کی نمائش بھی کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستان آٹو شو میں اس 660سی سی گاڑی نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائے رکھی۔ یہ ایک سپرمنی ایم پی وی ہے جو سی وی ٹی آٹومیٹک گیئر بکس کے ساتھ آتی ہے۔ 

اس کا 660سی سی انجن 52ہار س پاور طاقت اور 65نیوٹن میٹرز ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس گاڑی کی فیول اکانومی شاندار بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گاڑی ایک لیٹر میں 18سے 26کلومیٹر طے کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان آٹو شو میں یہ گاڑی لوگوں کی دلچسپی کو جانچنے کے لیے رکھی گئی۔ تاحال اس گاڑی کو پاکستان میں متعارف کروانے کے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -