رنویر سنگھ کے بعد بگ باس سے شہرت پانے والے اداکار عاصم ریاض کے برہنہ فوٹوشوٹ کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں 

رنویر سنگھ کے بعد بگ باس سے شہرت پانے والے اداکار عاصم ریاض کے برہنہ فوٹوشوٹ ...
رنویر سنگھ کے بعد بگ باس سے شہرت پانے والے اداکار عاصم ریاض کے برہنہ فوٹوشوٹ کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں 

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بعد بگ باس سے شہرت پانے والے اداکار عاصم ریاض کے برہنہ فوٹوشوٹ کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق عاصم ریاض نے بظاہر یہ فوٹوشوٹ رنویر سنگھ سے بہت پہلے 2017ء میں کروایا تھا مگر عاصم نے اب تک اس فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں۔ 

اب رنویر سنگھ سے متاثر ہو کر عاصم نے بھی اپنے اس برہنہ فوٹوشوٹ کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی ہیں۔ عاصم نے اس انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں بھی یہی لکھا ہے کہ”رنویر سے متاثر ہو کر۔“ عاصم ریاض کی ان تصاویر پر کمنٹس میں ساحل اجو نامی شخص نے لکھا ہے ”بھائی کچھ زیادہ نہیں ہو گیا یہ۔“ شاہدہ خان نامی خاتون نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے ”ہائے گرمی۔“

مزید :

تفریح -