الوداع تحریک انصاف؟

 الوداع تحریک انصاف؟
 الوداع تحریک انصاف؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مملکت ِ خداد اد پاکستان اقتصادی،سیاسی گھمبیر مسائل میں گھیرا ہوا ہے مہنگائی،بیروزگاری،لاقانونیت،دہشت گردی کے ناسور نے ہر باشعور شہری کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھا ہے راقم الحروف دو مئی کی علیٰ الصبح سیالکوٹ ائر پورٹ سے متحدہ امارات نجی مصروفیات کے لئے روانہ ہوا تھاوہاں وطن عزیز کی محبت سے سرشار ہر فرد کی زبان پہ یہی الفاظ سننے کو ملے پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا؟امارات میں دنیا کے تقریباً دوسوممالک کے شہری محنت مزدوری کاروبارکے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں بڑی تعداد میں سیاحوں کا آنا جانا لگارہتاہے حکمران شاہی خاندا ن نے مملکت میں جرائم پیشہ افراد کے لیے سخت قوانین اور اپنے شہریوں کو معیاری سہولیات دی ہیں چند سالوں میں ترقی کی منزلیں محنت دیانت داری سے طے کی گئیں پاکستانی سفارت خانہ ، قونصل  جنرل حسن افضل خان پریس کونسلر شازیہ سراج،کرنل حسن طورکی تعیناتی سے متحرک اور لوگوں کو ریلیف دے رہا ہے امارات کے دورہ پر آئے قومی صحافت کے روشن ستارے مصنف،کالم نویس بے باک انسان اشرف شریف،قلم فاؤنڈیشن کے روح رواں علامہ عبدالستار عاصم،ممتاز کالم نویس فاروق چوہان،علم دوست  سرمد خان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، ملکی حالات ادب صحافت پہ طویل نشست ہوئی وطن کی محبت سے سرشار قلم کار شخصیات زمانہ جانتا ہے وہ لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں ایک ہیں امارات میں پانچ دن گزارنے کے بعد سات مئی کی علیٰ الصبح دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ سے آذر بائیجان کے شہرباکو پہنچ گیا وہاں کے عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے اور احسان مند ہونے کا برملا اظہارکرتے ہیں موسم خوشگوار، خوبصورت لوگ، معیارِ زندگی بہتر ہے بڑی تعداد میں سیاح نظامی سٹریٹ،حیدر علی میوزیم یونیورسٹیز کو دیکھنے آتے ہیں، باکو سفارت خانے میں تعینات محمدفارو ق کونسلر شکایات سنتے اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری ملک میں گھیراؤ جلاؤ عسکری تنصیبات پر حملے کی خبر 9مئی کی رات باکو میں ملی سن کر دِل خون کے آنسوروتا رہابارہ مئی کو وطن واپسی ہوئی وطن عزیز کسی کے باپ کی جاگیر نہیں آخریہ سانحہ کیوں ہوا اس کے محرکات کیا ہیں؟2010ء میں شروع ہونے والا پراجیکٹ عمران خان ملک کی بنیادیں ہلاگیا جولائی 2018ء کا بندوبست ملک وقوم کے لئے معاشی تباہی، لاقونیت لے کر آیا معاشی ہب سی پیک پراجیکٹ کرپشن سست روی کا شکا رہوا دوست ملک چین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی نااہلی بے بنیاد مقدمات جیل یہ ایک تلخ حقیقت ہے شریف خاندان اور ان کے رفقاء کو ذاتی  انتقام کا نشانہ بنایا گیا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بے گناہی سامنے آرہی ہے نواپریل 2022ء کو تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک اعتماد کی کامیابی کے بعد قائم ہونے والی پی ڈی ایم کی حکومت کے لئے مسائل کے انبار لگے تھے بے لگام گھوڑے سوشل میڈیا پہ کردارکشی غیر ملکی طاقتوں کے آلہ کاروں ،سہولت کاروں نے ملکی سالمیت داؤ پہ لگادی نئی نسل کی ذہن سازی سانحہ 9مئی کی شکل میں سامنے آئی، ایک سیاست دان کے لئے انتظار صبر کا ہنر سیکھنا لازمی ہے بدقسمتی سے عمران خان اس کلیہ سے ناآشنا نکلا نتیجہ آج  انجام کو پہنچتا دیکھ رہا ہوں؟ دوسری جنگ عظیم کی شکست کے بعد ہٹلر کے آخری ایام ہر طاقت ور مغرور کے لئے سبق آموز ہیں تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے عمران خان وطن سے غداری کے تمغے کا داغ سینے پہ لئے قومی سیاست سے بڑے بے آبرو ہوکر رخصت ہورہے ہیں پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہوگئی بڑی تعدا د میں وعدہ معاف گواہ سامنے آرہے ہیں،جیل نااہلی پارٹی کالعدم ہونے جاری ہے۔ سانحہ 9مئی میں ملوث کرداروں کو عدالتوں سے سخت سزائیں ہوں گی الوداع تحریک انصاف!ملک میں زرعی، صنعتی، معاشی انقلاب دستک دے رہا ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں متعدد پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کا سوچ رہی ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ آف آرمی سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر شاہ کی قیادت میں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے مسلح افواج مضبوط عوام متحد شانہ بشانہ ساتھ ہے پاکستان پائندہ باد مسلح افواج زندہ باد۔

مزید :

رائے -کالم -