ق لیگ اوورسیز ونگ کی دعوت پر شجاعت اور کائرہ برطانیہ کا دورہ کریں گے

ق لیگ اوورسیز ونگ کی دعوت پر شجاعت اور کائرہ برطانیہ کا دورہ کریں گے
ق لیگ اوورسیز ونگ کی دعوت پر شجاعت اور کائرہ برطانیہ کا دورہ کریں گے

  

 مانچسٹر( بیو رپورٹ)مسلم لیگ ق اوورسیز ویلفیئر ونگ کی صدر بیڑسٹر شازیہ انجم کی دعوت پر سابق وزیراعظم و ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے یہ دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی تارکینِ وطن سے جلد ملاقات کریں گے۔ انہوں نے تارکینِ وطن کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے ق لیگ کے پارلیمانی کردار کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ہر پاکستانی کے جمہوری حق کی پہریدار ہے اور اس کا احترام کرتی ہے۔ ہماری جماعت کا نصب العین باتوں کے بجائے خدمت اور عزت و احترام ہے، دعوے اور نعرے نہیں۔ وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عام آ دمی کو اس کے حقیقی تشخص سے متعارف کرایا اور اس کی بہت بڑی قیمت بھی چکائی لیکن اپنی جدو جہد جاری رکھی۔ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی فلاح کو اپنا نصب العین بنایا اور اس پر عمل بھی کیا۔ انہوں نے بیرسٹر شازیہ انجم کی خواتین کی بہبود کیلئے جدو جہد کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -