کراچی میں ٹارگٹد آپریشن ، مبینہ دہشت گرد گرفتار،بارود ساز فیکٹری اور اہم دستاویزات پکڑی گئیں

کراچی میں ٹارگٹد آپریشن ، مبینہ دہشت گرد گرفتار،بارود ساز فیکٹری اور اہم ...
کراچی میں ٹارگٹد آپریشن ، مبینہ دہشت گرد گرفتار،بارود ساز فیکٹری اور اہم دستاویزات پکڑی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک )رینجرز کی قیادت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منگھو پیر ،سلطانہ آباد اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے س کالعدم نظیم کے کارکنوں سمیت سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ بارود ساز فیکٹری سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ اور اہم دستاویزات بھی برآمد کرنے کا دعوی ٰکیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر کی فضائی نگرانی میں دو ہزار سے زائد اہلکاروں نے اس آپریشن میںحصہ لیا جن می ں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں تاہم جیو نیوز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بعض دھمکیوں کے باعث صرف چھ گھنٹے میں ختم کردیا اور اس کے مقاصد پورے نہیں ہو سکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگھوپیر کے سرچ آپریشن میںبعض اہم ملزم بھی گرفتاراور میں غارڈھونڈے گئے ہیں جہاں علاقہ غیر سے آنے والے مفرور پناہ گزیں تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن کے دوران پورے علاقے کی ناجکہ بندی کر لی گئی جس سے لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پتھراﺅ بھی کیا جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے دو کارکن معمولی زخمی بھی ہوئے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کئی افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا جبکہ 13 دہشتگردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل اور 70 افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یہں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کٹی پہاڑی سمیت کئی علاقوں میں پہلے بھی آپریشن کئے جاتے رہے ہیں لیکن سب کے سب ادھورے رہے ہیں ۔دریں اثنا ء پولیس نے کالعدم تنظیم کے قاری شکیل گروپ کے چار اہم کارکن نام مجاہد عرف رانا،شاہد عرف قاری،گل جنت اور گل زمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسی طرح کالعدم لشکر جھنگوی کے دو اہم رکن کامران شاہ عرف کاکی اور مراد شاہ عرف مرادو کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید :

کراچی -