کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا:قائم علی شاہ

کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا:قائم علی شاہ
کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا:قائم علی شاہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے،جسے دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کسی صورت کالا باغ ڈیم برداشت نہیں کرے گا۔سندہ کے بدلیاتی نظام حوالے سے اُن کا کہنا تھا، ’دوہرا نظام تو پہلے بھی تھا لیکن اُس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔’کراچی کی حلقہ بندیوں پر متحدہ سے پوچھیں جبکہ بلدیاتی بل پر اعتراض کرنے والے اسمبلی میں آ کر بات کریں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ جو اختیار کراچی کے میئر کوحاصل ہو گا وہی اختیار سکھر اور لاڑکانہ کے میئر کو بھی ہو گا۔کراچی کے حالات پر اُن کا کہناتھا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے کراچی میں جدید سسٹم لا رہے ہیں۔

مزید : کراچی


loading...