تجاوزات کے خلاف آپریشن پر احتجاج،پتھراﺅ، پولیس اہلکارسمیت تین افراد زخمی

تجاوزات کے خلاف آپریشن پر احتجاج،پتھراﺅ، پولیس اہلکارسمیت تین افراد زخمی
تجاوزات کے خلاف آپریشن پر احتجاج،پتھراﺅ، پولیس اہلکارسمیت تین افراد زخمی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)روشنیوں کے شہر کے ایک علاقے گارڈن میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام پر پتھراﺅ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہاتھا جب اہل علاقہ نے احتجاج شروع کر دیا اور آپریشن رکوانے کےلئے پتھراﺅ بھی شروع کر دیا۔پتھراﺅ کے نتیجے میں موقع پر موجود پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی پتھراﺅ کی وجہ سے دو مظاہرین بھی زخمی ہو گئے۔ علاقے میں کشیدگی پرقابو پانے کےلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور آخری اطلاعات تک مظاہرین کو منتشر کر کے حکام نے حالات پرقابو پا لیا ہے۔ بلڈنگ کنٹرول حکام کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

مزید : کراچی


loading...