شعیب سڈل میرے مخالفین کو اکٹھا کر رہے ہیں:ملک ریاض

شعیب سڈل میرے مخالفین کو اکٹھا کر رہے ہیں:ملک ریاض
شعیب سڈل میرے مخالفین کو اکٹھا کر رہے ہیں:ملک ریاض

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاون کے سابق سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ شیعب سڈل کمیشن جانبدار ہے جو انکے مخالفین کو جمع کر رہا ہے حالانکہ کمیشن کے پاس ایسا کوئی مینڈیٹ نہیں۔ملک ریاض نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ سکندر حیات نامی پولیس افسر کو کمیشن نے خاص طور پر تحقیقات کیلئے بیرون ملک سے بلوایاہے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر کے ایک ملازم فیصل مشتاق ڈار کی معاونت بھی حاصل کی گئی جو ان کا شدید مخالف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن اپنی حدود سے تجاوز کر رہا ہے اور وہ پہلے بھی سے اس کمیشن کو نہیں مانتے تھے اورنہ ہی اب مانتے ہیں اس لیے کمشین کی تشکیل نو کیلئے دائر کی گئی اپیل کی جلد سماعت کیلئے نئی درخواست بھی عدالت میں دائر کرینگے۔ملک ریاض نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گواہون پر پابندیوں کی بات گواہوں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے اور کمیشن کی جانبداری سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سڈل کمشین نہیں بلکہ ارسلان کمیشن ہے۔

مزید :

اسلام آباد -