حنا اور کیانی 3دسمبر کو برسلز میں ہیلری سے ملاقات کریں گے

حنا اور کیانی 3دسمبر کو برسلز میں ہیلری سے ملاقات کریں گے
حنا اور کیانی 3دسمبر کو برسلز میں ہیلری سے ملاقات کریں گے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی اور وزیرخارجہ حنا ربانی کھر3 دسمبر کو برسلز جائیں گے ۔برسلزمیں قیام کے دوران آرمی چیف اوروزیرخارجہ ،امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقات میں پاک امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے ایجنڈے پربات ہو گی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے امور بھی زیر غورآئیں گے ۔ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ،وزیر خارجہ حناربانی کھراورسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید : اسلام آباد


loading...