یورپ میں بے روزگاری خطرناک حد تک پہنچ گئی

یورپ میں بے روزگاری خطرناک حد تک پہنچ گئی
یورپ میں بے روزگاری خطرناک حد تک پہنچ گئی

  

 لندن (بیورو رپورٹ) یورپ کے 17ممالک میں بےر وزگاروںکی تعداد 19ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ یورو زون میں مجموعی طور پر دس فیصد بے روزگار ی ہے۔ سپین میں اس کی شرح 25 فیصد، یونان، سپین، اٹلی، سائپرس اور پرتگال سخت معاشی بحران کا شکار ہیں جبکہ فرانس اور جرمنی میں ترقی کی رفتار میں بھی کمی ہوئی ہے۔ اس وقت جرمنی میں بے روزگاری کی شرح سب سے کم ہے جہاں 5.4فیصد لوگ بے روزگار ہیں۔ فرانس میں 10.7فیصد بےروگاری پائی جاتی ہے۔ ہیٹی میں بے روزگاری کے واضح اثرات محسوس کئے جا سکتے ہیں جہاں لوگ صرف روٹی کھانے کیلئے سارا دن کام کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں ۔برطانیہ بھی سخت معاشی بحران کا شکار ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -