شین ورسک میں القاعدہ کے تین شدت پسند مارے گئے

شین ورسک میں القاعدہ کے تین شدت پسند مارے گئے
شین ورسک میں القاعدہ کے تین شدت پسند مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے اہم رہنما سمیت تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ڈرون طیارے نے شین ورسک میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور تین میزائل داغے جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ میزائل حملے میں القاعدہ کا اہم رہنماءعبدالرحمان الزمان یمنی بھی ہلاک ہو گیا۔ شین ورسک میں جمعرات کو بھی ایک گاڑی کو ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا تھا جس القاعدہ رہنماءشیخ عبدالباری یمنی سمیت تین شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ واضع رہے کہ سال 2004ءسے اب تک قبائلی علاقوں میں 256 ڈرون حملے ہوچکے ہیں جن میں 26 سو سے زائد شدت پسند اور شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال میں یہ 40 واں ڈرون حملہ ہے۔ 

مزید :

پشاور -