برطانیہ میں پاکستانیوں کی نا اتفاقی نقصان دہ ہے: واجد شمس الحسن

برطانیہ میں پاکستانیوں کی نا اتفاقی نقصان دہ ہے: واجد شمس الحسن
برطانیہ میں پاکستانیوں کی نا اتفاقی نقصان دہ ہے: واجد شمس الحسن

  


لندن (بیورو رپورٹ) پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی تعداد کے تناسب سے برطانوی پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی نہیں ہے ۔ اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے واجد شمس الحسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں صرف 5 لاکھ یہودی ہیں لیکن پارلیمنٹ میں یہودی ممبران کی تعداد 150 سے زا ئد ہے ۔ برطانیہ میں موجود پاکستانیوں میں اتفاق نہیں ہے جو کسی صورت ان کے لئے مفید نہیں ہے ۔ پاکستان کے مسائل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قبضہ گروپ کا مسئلہ بہت زیادہ ہے جیسے ہی کوئی پاکستانی ملک چھوڑتا ہے تو اس کی جا ئیداد پر جعلی کاغذات بناکر قبضہ کرلیا جاتا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...