گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نرخوں کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔ اوگرا حکام کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے نرخوں میں اٹھائیس روپے اٹھائیس پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے ٹریف میں اکتیس روپے بارہ پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملین مکعب فیٹ گیس کے حجم پر کیا گیا ہے۔ ابھی کمرشل، گھریلیو اور صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظوری کی صورت میں اس اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2013ءسے ہوگا۔

مزید :

بزنس -