کرپشن کی بانسری بجانے والے شہباز شریف سب سے بڑے کرپٹ ہیں:شرجیل میمن

کرپشن کی بانسری بجانے والے شہباز شریف سب سے بڑے کرپٹ ہیں:شرجیل میمن
کرپشن کی بانسری بجانے والے شہباز شریف سب سے بڑے کرپٹ ہیں:شرجیل میمن

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہباز شریف کرپشن کی جھوٹی بانسری بجانا بند کریں۔ملک کے سب سے بڑے کرپٹ سیاستدان نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف کی مثال چور مچائے شور کی ہے۔چالیس چوروں کے سربراہ نواز شریف پنجاب کی غریب عوام کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کے بعد نواز شریف ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ثابت ہوئے ہیں ،پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی پچاس فیصد کرپشن شریف براداران کو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت شہباز شریف کے حلق سے نکالیں گے۔پنجاب کی عوام غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں اور شریف برادران منی لانڈرنگ میں مصروف ہیں ۔

مزید : کراچی


loading...