کالعدم تحریک طالبان کے تین مبینہ دہشت گرد مینار پاکستان گراﺅنڈ سے گرفتار

کالعدم تحریک طالبان کے تین مبینہ دہشت گرد مینار پاکستان گراﺅنڈ سے گرفتار
کالعدم تحریک طالبان کے تین مبینہ دہشت گرد مینار پاکستان گراﺅنڈ سے گرفتار

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی اے پولیس نے مینار پاکستان کے قریب سے کالعدم تحریک طالبان کے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعو ی کیا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی طارق الیاس نے میڈیا کو بتایا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے غلام ربانی گروپ کے تین مبینہ دہشتگرد ارشد علی عرف عثما ن عر ف زبیر، عمر زیب اور امجد علی عرف اسد اللہ عرف زبیر عرف مہاجر کو اس وقت مینار پاکستان گراونڈ سے گرفتار کیا جب وہ میران شاہ سے آنے والے اسلحہ کے انتظار میں کھڑے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں نے محرم الحرام کے دوران بڑے پیمانے پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ تمام ملزمان کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے بتایا کہ وہ تنظیم کے لئے فنڈ اکٹھا کرتے تھے۔ انہوں نے کشمیر اور افغانستان میں جہاد کیا اور ٹرینگ حا صل کی۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے چار ہینڈ گرنیڈ ایک کلا شنکوف، سات کلو گرام بارودی مواد، بم بنانے کا سامان، فنڈ کے لئے اکٹھی کی گئی ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی نقدی اور تنظیم کا لٹریچر برآمد کیا۔ 

مزید : لاہور


loading...