حالات گھمبیر ہیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے :پیر پگاڑا

حالات گھمبیر ہیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے :پیر پگاڑا
حالات گھمبیر ہیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے :پیر پگاڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ملکی حالات انتہائی خراب ہیں اور امن وامان کا مسئلہ اتنا گھمبیر ہے کہ الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے ۔حکومت ایک جلسہ اور ریلی کا تحفظ نہیں کرسکتی تو انتخابی جلسوں کا تحفظ کیسے ہوگا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ مسلم لیگ کو متحد کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے لیکن پاکستان کیلئے مسلم لیگ کا متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چودہ دسمبر کے بعد اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرینگے جہاں مختلف رہنماو¿ں سے ملاقات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حالات بتار ہے ہیں کہ سارے کام عدلیہ پر چھوڑ دیئے گئے ہیں ۔آخر عدلیہ کتنے کام کرے گی۔ اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور عدلیہ آئندہ عام انتخابات کرانے کی ذمہ داری لیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کا وقت چلا گیا ۔اب وہ عمران خان کے اتحادی بن چکے ہیں۔ سندھ میں ایم کیو ایم پر بہت بڑا دارومدار ہے ۔پیپلزپارٹی ایم کیو ایم سے اتحاد کرنا چاہتی ہے لیکن ایم کیو ایم پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ آئندہ اتحاد کا دارومدار گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خوفناک صورتحال ہے الیکشن نہ ہوئے تو بہت بڑی تباہی ہوگی اس لئے جلد سے جلد الیکشن کرائے جائیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے بھی پیر پگارا سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

کراچی -