لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کولیگل نوٹس جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی نائب وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے پیش نہ کرنے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو قانونی نوٹس جاری کردیاگیا۔ درخواست گزار ملک طارق ایڈووکیٹ کی طرف سے بھجوائے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ رولز کے مطابق درخواست 24گھنٹے میں سماعت کیلئے پیش کرنا ضروری ہے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف 16 جولائی 2012 ءکو درخواست دائر کی گئی تھی جو تاحال سماعت کیلئے پیش نہیں کی گئی۔ نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست کو فوری طور پر سماعت کیلئے پیش کیا جائے ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔